سعودی عرب کی کسٹمز اتھارٹی نے نشہ آور مادہ "ایمفیٹامین" کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں، جن کے دوران مجموعی طور پر 2,42,296 گولیاں برآمد کی گئیں۔ یہ گولیاں مختلف ٹرکوں اور گاڑیوں میں چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کی گئی تھی، اور یہ کوششیں الربع الخالی، الحدیثہ اور الدرّة کے سرحدی راستوں پر ناکام بنائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، "زکاة، ٹیکس و کسٹمز اتھارٹی" کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ پہلی کوشش میں الربع الخالی کے راستے پر ایک ٹرک کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی 2,02,570 گولیاں برآمد کی گئیں۔ الحدیثہ سرحدی راستے پر تین کوششیں ناکام بنائی گئیں، ان میں پہلی میں 9,859 گولیاں ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں، دوسری میں 6,040 گولیاں ایک "الیکٹرک وائرنگ" کے سامان میں چھپائی گئی تھیں، اور تیسری میں 11,424 گولیاں ایک گاڑی کے "ڈرائیو شافٹ" کے اندر چھپائی گئی تھیں۔ چوتھی کوشش منفذ الدرّة پر ناکام بنائی گئی، جہاں ایک گاڑی کے "ڈرائیور شافٹ" میں چھپائی گئی 12,403 گولیاں برآمد ہوئیں۔
#ارقد_وآمن | #الزكاة_والضريبة_والجمارك تحبط 5 محاولات لتهريب أكثر من 240 ألف حبة من مادة "الإمفيتامين" المُخدر، عُثر عليها مُخبأة في شاحنات ومركبات قَدِمت إلى المملكة عبر منافذ الربع الخالي، والحديثة، والدّرة، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبلي المضبوطات، وهما شخصان.… pic.twitter.com/m7atp62PEV
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) May 23, 2025
الحربی کے مطابق، ضبطی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول سے رابطہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مملکت کے اندر منشیات وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے زور دیا کہ اتھارٹی مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر مکمل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ معاشرے کو منشیات جیسے خطرناک زہر سے محفوظ رکھا جا سکے، اور یہ کام انسدادِ منشیات کے ادارے سے مسلسل تعاون کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمگلنگ کے خلاف قومی مہم میں شامل ہوں اور کسی بھی مشکوک حرکت یا جرم کی اطلاع اتھارٹی کے سیکیورٹی ہیلپ لائن 1910، یا ای میل ([email protected]) یا بین الاقوامی نمبر (009661910) پر دیں۔ ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ تمام اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ نمٹایا جائے گا، اور مصدقہ اطلاع دینے والوں کو مالی انعام بھی دیا جائے گا.
-
سعودی عرب اور کویت کے میوزیم کی ترویج و ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سعودی عرب اور کویت نے ایک ایسی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: پانچ تعطیلات عید پر اہم سیاحتی مراکز کون سے ہوں گے
سعودی عرب میں عید الاضحی کی پانچ چھٹیاں جون کے پہلے ہفتے میں آرہی ہیں۔اس لیے یہی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی پلیٹ فارم قائم کر دیا
سعودی عرب نے سیاحت کی دنیا میں مزید پیش رفت کے لیے ایک نئے عالمی پلیٹ فارم کا آغاز ...
مشرق وسطی