سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی پلیٹ فارم قائم کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے سیاحت کی دنیا میں مزید پیش رفت کے لیے ایک نئے عالمی پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ سیاحتی شعبے کے بڑے بڑے گروپوں کو باہم جوڑا جا سکے۔ نیز مستقبل کی سیاحتی پالیسی کو تشکیل دیا جا سکے۔

اس پلیٹ فارم کا آغاز باضابطہ طور پر سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کے ہاتھوں سے کیا گیا ہے۔

پلیٹ فارم کی لانچنگ کا مقصد
مملکت کو عالمی سیاحتی مرکز بنانا ہے۔ اس سلسلے میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، ویزا اور ہائی پروفائل ایونٹس کا تعاون بھی شامل ہے۔

سعودی عرب نے سال 2024 میں ویژن 2030 کے سیاحتی ہدف کو مکمل کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاحت مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 5 فیصد حصہ ڈال رہی ہے۔

اس موقع پر اپنے ورچوئل خطاب میں احمد الخطیب نے کہا 'دنیا کی معیشت میں سیاحت سب سے زیادہ متحرک اور مربوط قوت ہے۔ 'ٹورائز' مسافروں کی توقعات کے مطابق چیزوں کو ڈھالنے، مطالبات کے فوری حل اور سفر میں سہولت کی دستیابی کے لیے انتہائی پلیٹ فارم ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق 'ٹورائز' اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنے والے گروپس بھی تشکیل دے گا۔ نیز بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ وائٹ پیپرز اور عالمی اشاریے شائع کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ریاض میں پہلا 'ٹورائز سمٹ' 11 سے 31 نومبر تک جاری رہے گا۔ جس میں چار بنیادی شعبے بطور خاص شامل ہوں گے۔ ان میں سیاحت میں مصنوعی ذہانت کا کردار، سرمایہ کاری و کاروباری ماڈل میں جدت، سفری تجربے میں جامع و پائیدار سیاحت کے طریقے اور نجی فرموں میں ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ایوارڈ پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ایوارڈ کے لیے نامزدگی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ فاتحین کا اعلان سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن کیا جائے گا۔

'ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل' کی صدر اور 'ٹورائز ایڈوائزی بورڈ' کی رکن جولیا سمپسن نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لیے نجی و سرکاری سیکٹر کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں