سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ جو کوئی بھی کسی شخص کے لیے کسی بھی قسم کا visit ویزا جاری کروانے کی درخواست دے اور آنے والا شخص بغیر اجازت نامے (تصریح) کے حج کرنے کی کوشش کرے یا مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں داخل ہو یا ان میں قیام کرے ... تو درخواست دہندہ پر ایک لاکھ (100,000) ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ پابندی یکم ذو القعدہ سے لے کر 14 ذو الحجہ کے اختتام تک نافذ العمل ہے۔ جرمانے کی تعداد اُن افراد کی تعداد کے حساب سے بڑھتی جائے گی جن کے لیے وزٹ ویزے جاری کیے گئے ہوں اور وہ بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کریں یا مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں داخل ہوں یا وہاں قیام کریں۔
وزارت داخلہ نے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ حج سے متعلقہ قوانین و ہدایات کی مکمل پابندی کریں، جن کا مقصد حجاج کرام کے تحفظ اور ان کے مناسکِ حج کو آسانی اور اطمینان کے ساتھ ادا کرنے کو یقینی بنانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے متعلق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور الشرقیہ صوبوں میں ہیلپ لائن 911 اور باقی تمام صوبوں میں 999 پر فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-
سعودی عرب اور کویت کے میوزیم کی ترویج و ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سعودی عرب اور کویت نے ایک ایسی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: پانچ تعطیلات عید پر اہم سیاحتی مراکز کون سے ہوں گے
سعودی عرب میں عید الاضحی کی پانچ چھٹیاں جون کے پہلے ہفتے میں آرہی ہیں۔اس لیے یہی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی پلیٹ فارم قائم کر دیا
سعودی عرب نے سیاحت کی دنیا میں مزید پیش رفت کے لیے ایک نئے عالمی پلیٹ فارم کا آغاز ...
مشرق وسطی