سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز میڈرڈ پہنچے ہیں۔ وہ عرب اسلامی کانفرنس کے موقع پر قائم کی گئی مشترکہ وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچے ہیں۔ اس امر کا اظہار سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے کیا ہے۔
مشترکہ وزارت کمیٹی کے اجلاس میں میڈرڈ اور کئی یورپی ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ نیز غزہ و مغربی کنارے کی حالیہ صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ تاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو روکنے اور غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے کوششوں پر توجہ دی جاسکے۔
علاوہ ازیں اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔ یہ کانفرنس ماہ جون میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیو یارک میں منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت سعودی عرب و فرانس مشترکہ طور پر کریں گے۔