ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی پالیسی میں سعودی عرب کی اہم حیثیت ہے : عراقچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ حالیہ پیش رفت کے پیش نظر سنجیدہ توجہ کا مرکز بن چکا ہے ... اور تہران ان دو طرفہ تعلقات کے تسلسل اور حج کے سیزن پر ان کے اثرات سے بچاؤ کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ "سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ نئی تبدیلیوں کی وجہ سے سنجیدہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ میں رہبر اعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور حج و زیارت کے ادارے کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ ایرانی حجاج کے بھیجنے کے عمل یا حج سے متعلق انتظامات میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔"

انھوں نے مزید کہا: "ہم ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں پوری سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں۔ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی جو پالیسی ہم نے کچھ عرصہ قبل شروع کی ہے، وہ نہایت اہم پالیسی ہے، اور اس پالیسی میں سعودی عرب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔"

آخر میں عراقچی نے کہا "ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو جاری رکھیں گے اور ان میں کسی قسم کے خلل کی اجازت نہیں دیں گے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں