سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں بھارتی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت رکن پارلیمنٹ اور بھارتی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی بیجایانیت باندا کر رہے تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ان کے فروغ کے طریقوں پر گفتگو ہوئی، نیز باہمی دل چسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔