کویت : اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت میں اتوار کے روز ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ جانے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ بات خلیجی ریاست کے فائر بریگیڈ حکام نے بتائی ہے۔

فائر بریگیڈ کے محکمے کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد الغریب کے مطابق آگ بھڑکنے کا واقعہ کویت کے رقا کے علاقے میں پیش آیا ۔ یہ علاقہ کویتی دارالحکومت سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ترجمان نے بتایا تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو کی ہلاکت بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاسکنے کے باعث ہسپتال میں ہو گئی۔

فائر بریگیڈ کے حکام نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا آتشزدگی کے اس واقعے میں متعد دوسرے افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ الغریب نے خبردار کیا کہ ابھی مزید کئی ہلاکتوں کا خدشہ پایا جاتا ہے ۔ کئی افراد کا جسم بہت زیادہ جھلس گیا ہے۔

حکام نے آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاکہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں