گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک وڈیو نے مصری شہریوں کو مصروف رکھا۔ وڈیو میں قاہرہ میں واقع ایک فلسطینی ریستوران کے ملازم کو ایک مصری خاتون کو چاقو دکھا کر دھمکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ مذکورہ خاتون اور ریستوران کے عملے کے درمیان تلخ کلامی ہو رہی ہے۔ اسی دوران ایک نوجوان چاقو لے کر خاتون کی جانب بڑھتا ہے اور اسے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کرتا ہے، بصورتِ دیگر اس پر حملے کی دھمکی دیتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ خاتون نے مشرقی قاہرہ کے علاقے "مدینة نصر" میں واقع اس ریستوران کے قریب ایک مرکزی سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے کی کوشش کی، لیکن ریستوران کے ملازمین نے اسے روک دیا اور مجبور کیا کہ وہ گاڑی کسی اور جگہ لے جائے۔ اس کے نتیجے میں دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو شدت اختیار کر گیا اور بات چاقو نکالنے تک پہنچ گئی، جس پر عوامی سطح پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔
ریستوران کے مالکان اور منتظمین نے بعد ازاں متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر سے با ضابطہ معذرت کی اور صلح کا اعلان کیا۔ دوسری جانب مصری سیکیورٹی حکام نے وڈیو کی چھان بین شروع کر دی اور واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ مصری شہری ہی ہے۔ حکام نے مزید ریستوران کے لائسنس، اس کے فلسطینی مالک کی اقامت اور قانون کی پاسداری سے متعلق امور کی بھی جانچ شروع کر دی ہے۔
-
وٹکوف کی تجویز کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں: مصر، قطر
مصر اور قطر نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے نقطہ نظر کو قریب ...
مشرق وسطی -
امریکہ : کولوراڈو میں حملہ کرنے والا مصری باشندہ ہے، "فلسطین آزاد ہے" کا نعرہ لگایا
امریکہ میں حکام نے اسرائیل کے حامی مظاہرے کے قریب پیش آنے والے ایک حملے کی تفصیلات ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: محکمہ شہری دفاع حاجیوں کے خیموں میں حفاظتی سہولیات کو یقینی بنانے میں مصروف
حج کے موقع پر منیٰ میں شہری دفاع کی فورسز نے اپنی نگراں ٹیموں کے ساتھ تفتیشی دورے ...
حج