امریکہ : کولوراڈو میں حملہ کرنے والا مصری باشندہ ہے، "فلسطین آزاد ہے" کا نعرہ لگایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ میں حکام نے اسرائیل کے حامی مظاہرے کے قریب پیش آنے والے ایک حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ یہ کارروائی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی معروف پَیڑل اسٹریٹ کے علاقے میں پیش کی گئی۔ اس حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور مصری شہریت رکھتا ہے اور اس کا نام محمد صبری سلیمان ہے، جس کی عمر 45 سال ہے۔

امریکی ٹی وی چینل "فوکس نیوز" کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص دو برس قبل امریکہ میں داخل ہوا تھا، تاہم اس کی ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے اور وہ اس وقت غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔

کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہے، تاہم ان کے بقول ایسا نہیں لگتا کہ حملے میں کوئی دوسرا شریک تھا۔

"ابتدائی معلومات"

بولڈر پولیس کے سربراہ اسٹیفن ریڈفرن کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے مظاہرے کے قریب پیش آیا، جو غزہ میں اسرائیلی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیا گیا تھا، اور اس کے بارے میں فی الوقت معلومات "انتہائی ابتدائی" ہیں۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اس واقعے کو "ایک ہدفی دہشت گرد حملہ" قرار دیا۔

"فلسطین آزاد ہے"

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کولوراڈو حملے کا مشتبہ شخص حملے کے دوران "فلسطین آزاد ہے" کے نعرے لگا رہا تھا اور اس نے دیسی ساختہ شعلہ پھینکنے والا ہتھیار استعمال کیا۔

کولوراڈو کے اٹارنی جنرل فل ویزر کا کہنا ہے کہ واقعے کو اس تناظر میں "نفرت پر مبنی جرم" سمجھا جا سکتا ہے کیوں کہ یہ حملہ ایک مخصوص گروہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ تاہم بولڈر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ کسی حتمی محرک کے بارے میں رائے دینا قبل از وقت ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ "ہم فی الحال اسے دہشت گرد حملہ قرار نہیں دے رہے"، اور یہ بھی بتایا کہ متاثرین جلنے کے زخموں میں مبتلا ہیں۔
یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب پیدل چلنے والوں کے راستے پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حق میں مظاہرین جمع تھے۔ اس سلسلے میں Anti-Defamation League نامی یہودی تنظیم نے پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ وہ اس واقعے سے با خبر ہے، جو ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔

تنظیم کے مطابق، یہ تقریب یہودی برادری کے افراد کا ایک ہفتہ وار اجتماع تھا، جس میں وہ قیدیوں کی حمایت میں دوڑنے یا چلنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ قیدی سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران پکڑے گئے تھے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب تقریباً دو ہفتے قبل شکاگو سے تعلق رکھنے والے ایک 31 سالہ شخص کو واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہل کاروں پر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ حملے کے دوران وہ بھی "فلسطین آزاد ہے" کے نعرے لگا رہا تھا، اور دونوں اہل کار ہلاک ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں