لبنانی صدرکی عراقی قیادت سے ملاقاتیں،دو طرفہ تعاون کے فروغ اور غزہ جنگ کے خاتمے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کے صدر جوزف عون نے اتوار کے روز اپنے عراقی دورے کے دوران صدر عبداللطیف راشد اور وزیر اعظم عراق محمد الشیعا السوڈانی کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران لبنان اور عراق کے درمیان تعلقات اور دو طرفہ معاہدات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے ان ملاقاتوں میں اس امر پر زور دیا کہ عرب ملکوں کے درمیان باہمی مفادات کے فروغ کے لیے تعاون کو بڑھانا چاہیے اور باضابطہ عرب مفادات کے تحفظ کے لیے ایک نظام وضع کرنا چاہیے۔

انہوں نے بغداد میں صدارتی پیلس میں عراق کے صدر عبد اللطیف راشد سے ملاقات میں عراق کی طرف سے لبنان کے لیے ڈونیشنز اور بجلی پیدا کرنے کے لیے ایندھن بھرے جہازوں کے بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

صدر عون نے لبنان و عراق کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے کہا کہ دونوں کو دہشت گردی کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔

دونوں ملکوں کے صدور نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ جلد سے جلد ختم ہونی چاہیے۔ دونوں ملکوں کے صدور نے فلسطینیوں کی حمایت پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

لبنانی صدر نے اس موقع پر یہ بھی کہا اسرائیل جنوبی لبنان کے 5 مقامات سے اپنی فوج کو واپس لے جائے اور لبنان میں بمباری کو روکے جو 2024 سے وہ مسلسل کر رہا ہے۔

عراق کے صدر راشد نے اس سلسلے میں لبنان کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ حالیہ عرصے میں ہونے والی لیش رفت کو عراق مثبت انداز سے دیکھتا ہے اور لبنان میں نئی حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں