خان یونس : سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز صبح سویرے خان یونس میں ایک سکول پر شدید بمباری کر کے کم از کم 10 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے قتل کیے گئے فلسطینیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بات فلسطینی وزارت صحت نے حملے کے کچھ دیر بعد بتائی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خان یونس پر بمباری میں اضافہ کر رکھا ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹینکوں سے بھی گولہ باری کی جا رہی ہے جو خان یونس کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

ان مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ علاقہ چھوڑ کر مغرب کی طرف چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسے ان علاقوں میں حماس کے مزاحمت کاروں سے لڑنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں