سعودی عرب کی بحرین کو سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل کرنے پر مبارک باد
سعودی عرب نے اس فیصلے کو بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے کہ بحرین عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
سعودی وزارت خارجہ نے بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت (2026-2027) کے لیے منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
سعودی وزارت نے اس فیصلے کو عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا کہ مملکت بحرین بین الاقوامی امن و سلامتی کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سعودی عرب نے بحرین کے لیے عرب گروپ کی نمائندگی اور اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے نبھانے کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔