سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹس نے اقامہ، لیبر اور سرحدی سکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کے خلاف ماہ ذی القعدہ 1446 ھ کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 711 انتظامی فیصلے جاری کیے۔

یہ فیصلے پاسپورٹس کے مختلف علاقائی دفاتر میں قائم انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے سنائے گئے، جن میں سزائیں قید، مالی جرمانے اور ملک بدری پر مشتمل تھے۔

محکمہ پاسپورٹس نے تمام شہریوں، مقیم افراد، کاروباری اداروں اور نجی مالکان کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ اقامہ، لیبر اور سرحدی سکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ تو ملازمت دیں، نہ پناہ دیں اور نہ ہی ان کی کسی بھی طریقے سے مدد کریں، جیسے رہائش، نقل و حمل یا روزگار کی فراہمی
میں ملوث ہوں۔

پاسپورٹس ڈاریکٹوریٹ نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں