مغربی ایران سے تہران تک آزاد فضائی ماحول پیدا کر لیا ہے ، اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف اپنی جنگ کے دوسرے روز کہا ہے کہ اس نے ایران کے مغربی حصے سے تہران تک فضائی حدود کا کنٹرول اپنے حق میں کر لیا ہے اور اب اس کے لڑاکا طیارے آزادانہ ان فضاؤں میں پرواز کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران پر اس کے 70 لڑاکا طیاروں نے حملے کیے۔

فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین کا کہنا ہے کہ ایک دن کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج اس پوزیشن میں آگئی ہے کہ وہ ایران کے مغربی حصے سے تہران تک آزادی سے اپنی کارروائیاں کر سکے۔

خیال رہے یہ علاقہ عراق سے جڑا ہوا ہے اور تہران تک اس کا فیصلہ 450 کلومیٹر ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا 'ایرانی دارالحکومت تہران اب بالکل محفوظ نہیں رہا ہے۔ اس کی ایک دلیل یہ ہے کہ ہماری جنگی مہم کے دوسرے روز 70 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات بھر تہران میں 40 اہداف کو نشانہ بنایا۔

فوجی ترجمان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کو اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ ان فضائی حدود میں آزادانہ پروازوں کا موقع ملا ہے اور ایران کے اندر گہرا نفوذ کیا جا چکا ہے۔

ڈیفرین نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز سے اب تک ایران میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کے پہلے مرحلے پر 78 ایرانی ہلاک اور 320 زخمی ہوئے تھے۔

ادھر ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف عمارات اور اہداف کو نشانہ بنایا اور تل ابیب تک ایرانی میزائل پہنچے۔ تاہم اسرائیل کا جانی نقصان انتہائی کم ہے، اب تک کی رپورٹ کے مطابق صرف 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں