اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو اپنی خفیہ پناہ گاہ سے دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی شہریوں کی ایرانی میزائلوں سے ہلاکتوں کی ایران کو بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
ان کا یہ بیان اتوار کے روز سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے 13 افراد کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اس کے باوجود اطلاع ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے وقت اسرائیل کی آبادی زیر زمین قائم بنکروں میں چلی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے اعلی عہدے دار اور فوجی قیادت بھی زیر زمین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تاہم نیتن یاہو نے کہا ایران کو اسرائیلی عورتوں اور بچوں کو ہلاک کرنے کی سزا بھگتنا ہوگی۔
معلوم ہوا کہ نیتن یاہو نے میزائل حملے کے بعد ایک جگہ ہونے والی تباہی کا جائزہ بھی لیا اور اس عمارت کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا ہم اس جنگ کے سارے مقاصد حاصل کریں گے اور دشمنوں تک ہر جگہ پہنچیں گے۔
نیتن یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سازی کے پروگرام کے خاتمے پر بھی زور دیا۔ یاد رہے اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی یہ تیسری جنگ ہے۔ غزہ میں اکیس ماہ سے جنگ جاری ہے تاکہ اسرائیلی مقاصد پورے ہو سکیں۔ لبنان میں اسرائیل نے جنگ بندی قبول کر لی اور اب ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے۔