بیروت جیسا منظر نامہ دہرایا جائے گا، ایرانی تہران سے نکل جائیں: اسرائیلی وزیر دفاغ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے پیر کے روز تہران کے رہائشیوں کو ایک بار پھر دھمکیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح گزشتہ سال بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں منظر پیش آیا تھا ایسا ہی کچھ تہران میں بھی ہو سکتا ہے۔

ادھر ’’ العربیہ ‘‘ کو حاصل معلومات کے مطابق ایک اسرائیلی سیکورٹی ذریعہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج آبادی کے مراکز پر ایران کے حملے کے جوابی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر آنے والے گھنٹوں میں تہران کے محلوں کو خالی کرنے کے احکامات کا اعلان کرے گی۔ اسرائیلی سکیوٹری ذریعے نے مزید کہا کہ اس کے بعد فضائیہ عمارتوں کو مسمار کر دے گی جیسا کہ اسرائیل نے بیروت میں کیا تھا۔ وہ گزشتہ سال حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے بعد لبنانی دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں پرتشدد اسرائیلی بمباری کا حوالہ دے رہے تھے۔

گلیوں کی بھیڑ

دوسری طرف ایرانی دارالحکومت میں شدید ٹریفک کا ہجوم دیکھا گیا جو تہران کے بحیرہ کیسپین کی طرف شمالی راستوں پر جاری ہے۔ تہران کی سڑکوں پر قطار میں کھڑی کاریں اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے کھڑی ہیں۔ اسرائیل میں تل ابیب اور حیفا میں ایرانی بمباری کے بعد اسرائیل نے مزید حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔ اسرائیلی دھمکیوں کے بعد ترکیہ کے ساتھ ایرانی سرحد پر واقع بازارگان کراسنگ پر رش دیکھا گیا ہے۔

ایرانی حکومت نے کل اعلان کیا تھا کہ رہائشیوں کی حفاظت کے لیے مساجد، میٹرو سٹیشنز اور سکولوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ دریں اثنا ایرانی امور کے تجزیہ کار مسعود الفک کا خیال ہے کہ ایرانی دارالحکومت کافی حد تک پناہ گاہوں سے لیس نہیں ہے۔ انہوں نے العربیہ کو بیانات میں یہ بھی واضح کیا کہ تہران کی آبادی 10 ملین کے قریب ہے جس کی وجہ سے ملک کے حکام پر دباؤ ہے۔

جمعہ 13 جون کے بعد سے اسرائیل نے ایران پر حملوں کی ایک بڑے پیمانے پر مہم شروع کر رکھی ہے۔ اسرائیل نے ایران کے فوجی اور جوہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری سے روکنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں