ایران کی اسرائیل کے اندر نجی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے جاسوسی کی کوشش!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری غیر معمولی جنگ کے تناظر میں، ایران نے اسرائیل کے اندر موجود نجی سیکیورٹی کیمروں کو انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق اسرائیلی ذرائع نے کی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق، یہ جاسوسی سرگرمیاں ان کیمروں کے اندر ایک ایسی تکنیکی خرابی کو بے نقاب کرتی ہیں جو اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی تنازعات میں دیکھی جا چکی ہے۔ یہ انکشاف آج جمعے کے روز "بلومبرگ" نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں کیا۔

سخت انتباہ

چند روز قبل اسرائیلی سائبر سکیورٹی کے ایک سابق اعلیٰ عہدے دار نے اسرائیلی سرکاری ریڈیو پر سخت تنبیہ جاری کی، جس میں انھوں نے اسرائیلی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں نصب سکیورٹی کیمرے بند کر دیں یا ان کا پاس ورڈ تبدیل کریں۔

اسرائیلی قومی سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے سابق نائب سربراہ رفائیل فرانکو نے، جو اب "کوڈ بلیو" نامی سائبر سکیورٹی بحرانوں کی ماہر کمپنی چلا رہے ہیں ... گذشتہ پیر کو کہا "ہم جانتے ہیں کہ گزشتہ دو یا تین دنوں کے دوران ایرانی ان کیمروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے میزائلوں نے کہاں جا کر ضرب لگائی، اس طرح وہ آئندہ میزائلوں کی درستگی کو بہتر بنایا جا سکے۔"

ایرانی ڈرون حملوں کے بعد تل ابیب میں تباہی - 16 يونيو 2025  (رائٹرز)
ایرانی ڈرون حملوں کے بعد تل ابیب میں تباہی - 16 يونيو 2025 (رائٹرز)

یاد رہے کہ13 جون بروز جمعہ سے جاری حالیہ جھڑپوں کے دوران سائبر حملوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسرائیل نواز ایک ہیکر گروپ نے، جسے Predatory Sparrow کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک بڑے ایرانی بینک کو ناکارہ بنانے اور ایرانی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو ہیک کرنے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر ایک وسیع سائبر حملہ کیا ہے۔

اسی دوران ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حالیہ دنوں میں "جاسوسی اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے" درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے، اور کئی علاقوں میں، جن میں دار الحکومت تہران بھی شامل ہے .... ڈرون تیار کرنے والی فیکٹریاں بند کرا دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں