کویت: محرم الحرام میں مذہبی رسومات کیلئے "الحسینیات" کی جگہ ’’محفوظ سکولوں" کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویتی وزارت داخلہ نے علاقائی صورت حال کے پیش نظر اعلی ترین حفاظتی معیارات پر مبنی "محفوظ سکولوں‘‘ کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ "الحسینیات" کی جگہ متبادل کے طور پر ان سکولوں میں مذبی رسومات ادا کی جا سکیں۔ "الحسینیات" وہ جگہ ہوتی ہے جہاں شیعی مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد محرم الحرام میں مذہبی رسومات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

محرم کے مہینے کی سکیورٹی اور تنظیمی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر کویتی وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے علاقائی حالات اور خطے کو درپیش حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عبادات کے انعقاد کے لیے ملک کی سیاسی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کویت متبادل مقامات کے طور پر اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات پر پورا اترتے ہوئے محفوظ سکول فراہم کرے گی۔

شیخ فہد الیوسف نے عبادات کو منانے کے لیے تمام لاجسٹک صلاحیتوں کو متحرک کرنے اور ضروری حفاظتی اقدامات پر زور دیا اور ضابطے کی ہدایات اور ضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے الحسینیات اور عبادت گاہوں کے عہدیداروں کی جانب سے تعاون اور ہم آہنگی کے جذبے کی بھی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں