اسرائیل ایران تنازع گیارہویں روز میں داخل ہو گیا۔ پیر کے روز ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل نے ایران کے اندر کئی اہداف پر بمباری کر کے جواب دیا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز کہا کہ اس نے تہران میں فوجی اہداف کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایک ایرانی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر فردو جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔
صور لانقطاع البث عن التلفزيون الإيراني بعد القصف الإسرائيلي
— العربية (@AlArabiya) June 23, 2025
#قناة_العربية pic.twitter.com/xGpeKTjdZY
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان تمام اہداف کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیل کی ریاست کو خطرہ ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران میں ایون جیل کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کو اسرائیلی حملوں نے تہران کے بجلی کے گرڈ کو نشانہ بنایا جس سے شہر کے آس پاس کے کچھ علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
تغطية #قناة_العربية مستمرة للتصعيد بين #إيران و #إسرائيل في يومها ال11.. وترمب يقول مواقع إيران النووية انتهت https://t.co/k2RKxeowKO
— العربية (@AlArabiya) June 23, 2025
شمالی تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اے ایف پی کے ایک صحافی نے مختلف سمتوں سے دھوئیں کے گہرے بادلوں کو اٹھتے ہوئے دیکھا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے تہران میں ہلال احمر کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فضائی حملوں نے ایرانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ایک تکنیکی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔
إعلام إسرائيلي: سقوط صاروخ إيراني في أسدود #إيران #إسرائيل #قناة_العربية pic.twitter.com/zPDASe2yUx
— العربية (@AlArabiya) June 23, 2025
پیر کے روز شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں اس وقت سائرن بجنے لگے جب فوج نے ایرانی میزائلوں کی ایک نئی بوچھاڑ کے شروع ہونے کا بتایا۔ دو گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ایران کا یہ کم از کم تیسرا حملہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ العربیہ اور الحادث کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائلوں کے پانچ بوچھاڑیں اسرائیل کی طرف داغی گئی ہیں۔ ایک اسرائیلی اہلکار کا اندازہ ہے چار بیچوں میں 15 ایرانی میزائل اسرائیل کی طرف داغے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میزائل اشدود، شمالی اسرائیل اور جنوبی یروشلم میں گرے۔
صور متداولة لسقوط صاروخ في أسدود بإسرائيل
— العربية (@AlArabiya) June 23, 2025
#قناة_العربية pic.twitter.com/i8PP0QOyZU
اسرائیلی میڈیا نے اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ جنوب میں ایک سٹریٹجک انفراسٹرکچر کی سہولت کے قریب ہونے والے نقصان کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں خلل پڑ گیا۔ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے جنوبی اسرائیل میں بجلی کی بندش کا اعلان اس وقت کیا جب پیر کو ایرانی میزائلوں کی لہر کے بعد ایک "اسٹریٹجک انفراسٹرکچر" کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے مغربی، مشرقی اور وسطی ایران کے چھ ہوائی اڈوں پر حملوں کا اعلان کیا۔
صور نشرها الجيش الإسرائيلي لما قال إنها لمهاجمة 6 مطارات في غرب وشرق ووسط إيران
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) June 23, 2025
#قناة_العربية pic.twitter.com/8ePlKqG9kK
انہوں نے مزید کہا جو آج یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے کہ حملوں میں گزرگاہوں، زیر زمین بنکروں، ایک ایندھن بھرنے والے طیارے، اور لڑاکا طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ عندیہ بھی دیا کہ یہ حملے ایرانی فضائی حدود پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے۔ ایران حملوں میں مارے گئے طیارے کو اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔