اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران کے خلاف 12 روزہ فوجی آپریشن ’رائزنگ لائین‘ کے دوران ہزاروں ایرانی سینٹری فیوجز کو تباہ کر دیا ہے۔ ایران میں اپنی کارروائیوں کے حتمی بیان، جسے اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی نے ’ایکس‘ پر شائع کیا، میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
امریکہ نے گزشتہ اتوار کو فجر کے وقت ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر حملے شروع کیے تھے جس میں ایک درجن سے زیادہ بنکر بسٹر بم رکھنے والے بمبار طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ تاہم امریکی میڈیا رپورٹس نے ، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی سے لیک ہونے والے ابتدائی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا ہے کہ حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ کے لیے روک دیا ہے لیکن اسے مکمل طور پر تباہ نہیں کیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک تحقیق اور ترقی کے مراکز کو تباہ کرنے اور تہران کے جوہری پروگرام سے وابستہ 11 ممتاز جوہری سائنسدانوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
في ختام عملية الأسد الصاعد التي إستمرت 12 يومًا حقق جيش الدفاع انجاز متكامل كبير وحقق تفوقًا جويًا كامل في قلب ايران وحقق كامل الاهداف التي حددت للعملية وأكثر منها
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) June 27, 2025
❌المنشات النووية الثلاث المركزية التابعة للنظام الإيراني تعرضت للهجوم ولحقت بها أضرار جسيمة
❌تدمير الالاف من… pic.twitter.com/TnNxTStBgm
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے کارروائیوں کے دوران ایران کے میزائلوں کے ذخیرے کا تقریباً 50 فیصد تباہ کر دیا گیا ہے ، 15 طیارے تباہ کیے اور چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف ایران نے 12 روزہ جنگ میں فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا ہے کہ تین ایرانی جوہری مقامات پر حملے کامیاب رہے۔ وائٹ ہاؤس نے آپریشن کے نتائج پر سوال اٹھانے والے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تہران میں وزارت صحت کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 627 شہری جاں بحق ہوگئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔