العربیہ کا عملہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گیا

غزہ میں جاری ناکہ بندی کے دوران دو شیر خوار بچوں کی غذائی قلت اور دودھ کی کمی سے موت ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

العربیہ اور الحدث کا عملہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گیا ، اس دوران ایک رپورٹر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس علاقے میں جہاں العربیہ اور الحادث کا عملہ تعینات تھا بمباری کی گئی۔

ابتدائی تعداد کے مطابق اس حملے میں چار فلسطینی جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ بمباری میں غزہ کی الوحدہ سٹریٹ پر ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ عمارت بے گھر لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکالنے کے لیے کام شروع کردیا۔ اسی تناظر میں غزہ کی پٹی میں دو شیر خوار بچوں کی غذائی قلت کی وجہ سے موت ہو گئی۔

اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ امداد کی ترسیل بھی بند ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق پٹی میں خوراک اور ادویات کی قلت سے مرنے والوں کی تعداد 244 ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں