شام نے تین ملین کیپٹاگون گولیاں ضبط کر لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام نے لبنان کی سرحد کے قریب سمگلنگ کے نیٹ ورک کے ساتھ جھڑپ کے بعد تقریباً 30 لاکھ کیپٹاگون گولیاں اور 50 کلو گرام چرس ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آپریشن ایک پیچیدہ ٹریکنگ کے عمل کے بعد کیا گیا لیکن سمگلر فرار ہو گئے۔ شام نے اعلان کیا کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے لبنان کی سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور سمگلنگ نیٹ ورک کے درمیان جھڑپ کے بعد تقریباً 30 لاکھ کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لے لیں۔

شامی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قبضہ الجراجیر سرحدی علاقے میں غیر قانونی گزرگاہوں کے ذریعے لبنان سے شام کی سرزمین میں آنے والے منشیات اور سمگلنگ کے نیٹ ورک کی نگرانی اور سراغ لگانے کے بعد کیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ شامی فورسز نے اس نیٹ ورک کے زیر استعمال سڑکوں میں سے ایک پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز اور سیل کے ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس کے بعد نیٹ ورک کے ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اس گروپ کے ارکان جس کار میں سفر کر رہے تھے اس میں سے 50 کلو گرام چرس کے علاوہ تقریباً 30 لاکھ کیپٹاگون گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ وزارت نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ شام کی سرزمین کو منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ یا پناہ گاہ نہیں بننے دے گی ۔

لبنان اور شام کے درمیان سرحد 330 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور اس میں متعدد غیر قانونی کراسنگ شامل ہیں جو اکثر لوگوں، سامان اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ کیپٹاگون، جو لبنان میں بھی تیار کیا جاتا ہے، 2011 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران شام کی سب سے بڑی برآمد بن گئی تھی۔ ان غیر قانونی گولیوں کی فروخت معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے لیے فنڈنگ کا ایک بڑا ذریعہ تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں