مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے منگل کے روز قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے، فلسطین میں خونریزی روکنے، قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فوری روانی کو یقینی بنانے کے لیے مصر، قطر اور امریکہ کے درمیان مشترکہ کوششوں پر توجہ دی گئی۔
عبد العاطی نے فلسطینی حکومت اور اقوام متحدہ کے تعاون سے غزہ میں جلد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کے لیے مصر کی جانب سے جاری انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ یہ کانفرنس اس وقت ہوسکتی ہے جب مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔
ایرانی نیوکلیئر معاملہ
دونوں وزراء نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنگ بندی کو مستحکم کرنے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی بحرانوں کے سفارتی حل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عبدالعاطی نے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کے لیے مصر کی حمایت کا اظہار کیا۔ عبدالعطی نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات پر زور دیا اور بڑھتے ہوئے مصر- قطری تعلقات کو سراہا۔
-
غزہ کی جنگ اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے : اسرائیلی وزیر دفاع
کاتز نے ایک بار پھر اس تنازع میں اسرائیل کے مقاصد کی تصدیق کی، جن میں تمام قیدیوں ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ بندی کے دباؤ میں اضافہ، نیتن یاہو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اگلے ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے ...
بين الاقوامى -
نیتن یاہو کی توجہ جتنا جلد ممکن ہو غزہ آپریشن ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی پر مرکوز
اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں فوجی ...
مشرق وسطی