اسرائیل کی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے منگل کے روز بھی اسرائیل پر داغا گیا میزائل کامیابی سے راستے میں روک لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ میزائل یمنی حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر داغا گیا تھا۔
اسرائیل نے یمنی حوثیوں کو ایک بار پھر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو دھمکایا ہے۔ یاد رہے حوثی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف شروع سے ہی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ اور میزائل داغ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں یمنی حوثی اسرائیلی اہداف کو سمندری پانیوں میں بھی نشانہ بناتے ہیں۔
یمنی حوٹیوں کو فلسطینیوں کے ساتھ اس اظہار یکجہتی کے لیے میزائل حملے کرنے سے روکنے کی خاطر اسرائیل کے علاوہ امریکہ اور اس کے اتحادی بھی یمن کے اندر کئی بار تباہ کن حملے کر چکے ہیں۔ لیکن حوٹیوں کی میزائل باری ابھی تک جاری ہے۔ تاہم زیادہ تر حملوں کو اسرائیل یا اس کے اتحادیوں کی طرف سے روک لیا جاتا ہے۔