العربیہ خصوصی رپورٹ

ماسکو خطے میں استحکام کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے : سعودی وزیر خارجہ

مذاکراتی عمل کی حمایت میں روس کا کردار انتہائی اہم ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ماسکو خطے میں استحکام کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔ شہزادہ فیصل نے "العربیہ/الحدث" سے گفتگو میں کہا کہ وہ فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے روس اور سعودی عرب کے درمیان ہم آہنگی کو بھی سراہتے ہیں۔

فائر بندی کو ترجیح

سعودی وزیر خارجہ نے، جو جمعرات کو سرکاری دورے پر روسی دار الحکومت ماسکو پہنچے، زور دے کر کہا کہ خطے کے مسائل پر مذاکراتی عمل کی حمایت میں روس کا کردار "انتہائی اہم" ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر باور کرایا کہ اس وقت سب سے اہم ترجیح غزہ کی پٹی میں فائر بندی ہے۔

سعودی - روسی ہم آہنگی

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات تمام سطحوں پر ترقی کر رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک سیاسی اختلافات کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار کی اہمیت پر متفق ہیں۔

فوجی حل کی مخالفت

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ ان کا ملک ہر قسم کے فوجی حل کو مسترد کرتا ہے۔ انھوں نے ایرانی معاملے میں پُر امن حل کی جانب پیش رفت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں