ابو ظہبی کے ایئر پورٹس سے مسافروں کی آمد و رفت میں 13 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
ابو ظہبی کے ایئر پورٹس نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران اپنے ہاں مسافروں کی آمد و رفت اور آمدنی میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا ہے۔
پہلے چھ ماہ کے دوران مرتب کیے گئے ڈیٹا کے مطابق مسافروں کی تعداد 13 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 815. ملین ہو گئی۔
یہ اضافہ اس کے باوجود ہوا ہے کہ اس دوران کئی ملکوں کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے فضائی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ اس عرصے میں ایران اور اسرائیل کی 12 روزہ جنگ کی وجہ سے مسافروں اور پروازوں دونوں کی آمد ورفت متاثر رہی ۔
زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ متحدہ عرب امارات کا دوسرا بڑا ایئر پورٹ ہے ہے۔ اس کے توسط سے دنیا کے 120 شہروں تک مسافر جاسکتے ہیں۔ اس ششماہی کے بزنس اضافے میں زاید ایئر پورٹ کا کردار نمایاں ہے۔
زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 5.15 ملین مسافروں نے اختتام جون تک سفر کیا ۔ اس ایئر پورٹ سے سال بہ سال 2.13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ابو ظہبی ایئر پورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر علینا سارلینی نے کہا ہم تواتر کے ساتھ ترقی و اضافے میں مثبت رجحان دیکھ رہیں۔ یہ اضافہ پچھلی مسلسل 17 سہ ماہیوں سے دیکھنے میں آیا ہے۔ اس میں ابو ظہبی ایئرپورٹ کی ٹیم کا کردار بہت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس سے ایوی ایشن کے میدان میں غیر معمولی تجربے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مسافروں کو راغب کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی میں پانچ ایئرپورٹس پر 133533 پروازیں مسافروں کی آمد و رفت کے لیے آئیں۔ سال 2024 کے مقابلے میں یہ اضافہ 9.2 فیصد ہے۔
-
مراکش میں "کالے کیک" کے ساتھ طلاق کی تقریبات منانے کا رجحان
صحرائی قبائل میں، خاص طور پر جنوب، سوس اور اطلس کے علاقوں میں طلاق کو کبھی عار ...
بين الاقوامى -
جنوبی کوریا:طیارے کے حادثے کی رپورٹ ، متاثرہ خاندانوں کا اظہار مذمت
جمہوریہ کوریا میں پچھلے سال ماہ دسمبر میں مسافر طیارے کو پیش آئے حادثے کے بارے ...
بين الاقوامى -
بنگلہ دیش فضائیہ کے طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی: اہلکار
حکام نے منگل کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ڈھاکہ کے ایک کالج اور ...
بين الاقوامى