بنگلہ دیش فضائیہ کے طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی: اہلکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حکام نے منگل کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ڈھاکہ کے ایک کالج اور سکول کیمپس میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں بچوں سمیت 88 افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پیر کو ایک معمول کے تربیتی مشن کے دوران ایف-سیون بی جی آئی طیارے نے دوپہر ایک بج کر چھے منٹ پر دارالحکومت کے کرمیٹولا ایئربیس سے پرواز کی جس کے فوراً بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج نے کہا کہ طیارہ مکینیکل خرابی کا شکار ہوا۔

چیف ایڈوائزر برائے صحت کے معاون خصوصی سید الرحمٰن نے صحافیوں کو بتایا کہ 27 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے اور جھلس کر زخمی ہونے والے 88 دیگر افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔

حکومت نے یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے اور عبادت گاہوں پر پرچم سرنگوں اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ہلاک شدگان میں پائلٹ بھی شامل ہے اور فوج نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایف-سیون بی جی آئی چین کے چینگ ڈو جے-سیون/ایف-سیون طیاروں کی آخری اور جدید ترین نئی قسم ہے۔ بنگلہ دیش نے 2011 میں 16 طیاروں کا معاہدہ کیا تھا جن کی ترسیل 2013 تک مکمل ہو گئی تھی۔

ایئر انڈیا کا ایک طیارہ بھارت کے احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر گر تباہ ہو گیا تھا جس کے چند ہفتوں بعد یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔ مذکورہ حادثے میں جہاز میں سوار 242 میں سے 241 اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے جو ایک عشرے میں دنیا کا بدترین ہوائی حادثہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں