سعودی عرب کے ساتھ 6 ارب ڈالر مالیت کے 44 معاہدوں پر ہوں گے: شامی وزیر اطلاعات

معاہدوں سے 50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی: حمزہ المصطفی، سعودی عرب کے 130 سے زائد کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کا وفد دمشق پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی وزیر اطلاعات حمزہ المصطفیٰ نے بدھ کو کہا کہ شام سعودی عرب کے ساتھ 6 ارب ڈالر مالیت کے 44 معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

یہ بات انہوں نے دمشق میں منعقدہ شام - سعودی سرمایہ کاری فورم کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ فورم میں سعودی کاروباری شخصیات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد شریک تھا۔

رائٹرز کے مطابق حمزہ المصطفیٰ نے توقع ظاہر کی کہ ان فورم معاہدوں سے 50 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ سعودی وفد کی قیادت وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کر رہے تھے۔ یہ وفد بدھ کو دمشق پہنچا۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی- شامی فورم کے تحت کیا گیا۔

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وفد میں 130 سے زائد کاروباری افراد اور سرمایہ کار شامل ہیں جو شام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب کی سرکاری اور اقتصادی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کرنا اور ایسی سٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کرنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے جو پائیدار ترقی کو فروغ دیں اور ریاض اور دمشق کے درمیان باہمی اقتصادی مفادات کو مضبوط بنائیں۔ یہ قدم دوطرفہ تعلقات کے راستے میں ایک اہم تبدیلی لا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں