دبئی : پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع
دبئی کے ایکسپو سٹی میں جمعرات کے روز پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ایک بہت بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔ جس میں ایک اندازے کے مطابق ساٹھ ہزار افراد نے شرکت کی اور پاکستان کے یوم آزادی کی خوشی منانے کا اہتمام کیا۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانے کے مطابق دبئی میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے اب تک تک کی سب سے بڑی تقریب کے علاوہ اس سلسلے کی دنیا بھر کی بھی سب سے بڑی تقریب تھی۔
پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر امارات کی حکومت کی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا کہ امارات حکومت نے کس طرح پاکستان کا یوم آزادی منانے کے لیے اہتمام کیا۔ یہ ایک بے مثال تھا جس کا اظہار عرب امارات نے کیا۔
یاد رہے یہ اہتمام متحدہ عرب امارات کی طرف سے 10 اگست کو دبئی ایکسپو سٹی میں کیا تھا۔ جس میں ساٹھ ہزار افراد شریک ہوئے۔
فیصل نیاز ترمذی نے یوم آزادی کے اس عظیم الشان تقریب کے لیے دبئی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی دلچسپی اور کردار کی بھی تعریف کی۔
یاد رہے پاکستانی تارکین وطن نے عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں شروع سے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ سفیر پاکستان نے اپیل کہ پاکستانی تارکین وطن عرب امارات کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے متحرک اور مثبت کردار کو برقرار رکھیں۔
تقریب کے موقع پر سفارتخانے نے پاکستانی تارکین وطن کے لیے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے آن لائن ٹریکنگ سسٹم لانچ کیا ہے۔
-
دبئی میں پراپرٹی کی طلب میں اضافہ: ڈویلپرز نے تعمیراتی عمل خود سے شروع کر دیا
ایک صحرائی مقام کو دورِ جدید کے مناظر میں تبدیل کرنے کے لیے مشہور شہر دبئی میں ...
مشرق وسطی -
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی تقریب
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی ...
پاكستان -
وزیر اعظم پاکستان کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
شہباز شریف نے یوم آزادی پر تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان ...
پاكستان