ریاض : حفاظتی شرائط کی وجہ سے ہوائی کھیلوں کی دو تفریحی سرگرمیاں معطل
سرگرمیوں کے شرکاء کی حفاظت میں کوئی تساہل نہیں برتا جائے گا : نائب گورنر ریاض
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی انتظامیہ نے صوبے میں دو تفریحی سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ان کے حوالے سے جان کے تحفظ اور سلامتی میں مسائل پائے گئے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب جنرل اتھارٹی فار اینٹرٹینمنٹ نے ان سرگرمیوں میں نصب ہوائی کھیلوں پر اپنی رائے دی۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان دونوں سرگرمیوں کو بند کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے ایک پیغام میں پولیس کے ڈائریکٹر کو بھی مطلع کیا کہ ان سرگرمیوں کے شرکاء کی حفاظت اور سلامتی میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات ریاض انتظامیہ کے سرکاری کاؤنٹ پر بتائی گئی۔
نائب گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متعلقہ ادارے تمام تفریحی سرگرمیوں میں کھیلوں کا باقاعدہ معائنہ کریں اور ان کی سلامتی اور قانونی حیثیت کو یقینی بنائیں۔
ریاض کی انتظامیہ کا یہ فیصلہ کچھ عرصہ قبل مغربی شہر طائف میں پیش آنے والے ایک نا خوش گوار واقعے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ مذکورہ واقعے میں ایک سعودی لڑکی 'وضحی الفہمی' زخمی ہو گئی تھی۔ واقعہ صوبے کے ایک تفریحی پارک میں پیش آیا تھا۔
اس کے علاوہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کہا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ کچھ کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
-
غزہ میں قحط کے اعلان پر سعودی عرب کی گہری تشویش
سعودی وزارتِ خارجہ نے Food Security Phase Classification (آئی پی سی) کی رپورٹ اور ...
مشرق وسطی -
"گلوبل اسپورٹس کانفرنس": سعودی عرب میں ای اسپورٹس میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع
دنیا بھر سے شعبے کے 1500 سے زائد رہنماؤں کی شمولیت کے ساتھ
بين الاقوامى -
سعودی عرب : اقامہ، محنت اور سرحدی سیکورٹی کے قوانین کی 22 ہزار خلاف ورزیوں کا اندراج
سعودی عرب کی تمام صوبوں میں غیر قانونی مقیمین، غیر قانونی محنت کشوں اور سرحدی ...
مشرق وسطی