سعودی عرب کی تمام صوبوں میں غیر قانونی مقیمین، غیر قانونی محنت کشوں اور سرحدی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ مہموں کے دوران مجموعی طور پر 22,222 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ان میں 13,551 افراد غیر قانونی قیام، 4,665 افراد سرحدی سیکورٹی اور 4,006 افراد کام کے نظام کے حوالے سے خلاف ورزیوں میں شامل رہے۔
سعودی حکام نے 1,786 افراد کو سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان میں 42% یمنی، 57% ایتھوپیئن اور 1% دیگر قومیتوں کے افراد تھے۔ اس کے علاوہ 33 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش پر اور 18 افراد کو غیر قانونی افراد کو منتقل کرنے، پناہ یا ملازمت دینے یا ان کی مدد کرنے کے جرم میں پکڑا گیا۔
اس وقت 25,921 غیر قانونی افراد قوانین کے نفاذ کے عمل کے تحت ہیں، جن میں 23,419 مرد اور 2,502 خواتین شامل ہیں۔ اس سلسلے میں خلاف ورزیوں کے مرتکب 19,596 افراد کو ان کے سفارتی مشنوں کے حوالے کیا گیا تاکہ وہ سفری دستاویزات حاصل کر سکیں، 1,664 افراد کو اپنی سفری بکنگ مکمل کرنے کے لیے اور 12,920 افراد کو ملک بدر کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ جو بھی شخص غیر قانونی افراد کو سعودی عرب میں داخل کرنے میں آسانی فراہم کرے، انھیں مملکت میں منتقل کرے، پناہ دے یا کسی بھی شکل میں مدد یا سہولت فراہم کرے .... وہ 15 سال قید، دس لاکھ ریال جرمانہ، استعمال شدہ ٹرانسپورٹ اور رہائش کی ضبطی کے ساتھ ساتھ رسوا ہونے کے خطرے میں ہو گا۔
وزارت نے واضح کیا کہ یہ جرم سنگین جرائم میں شمار ہوتا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع درج ذیل نمبروں پر دیں:
مکہ ، مدینہ اور مشرقی صوبے کے لیے (911).
مملکت کے بقیہ تمام صوبوں کے لیے (999) اور (996).
-
سعودی ولی عہد نے خون عطیہ کرنے کی قومی مہم کا آغاز کر دیا
گذشتہ سال عطیہ دہندگان کی تعداد 800,000 سے زائد تھی
مشرق وسطی -
"گلوبل اسپورٹس کانفرنس": سعودی عرب میں ای اسپورٹس میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع
دنیا بھر سے شعبے کے 1500 سے زائد رہنماؤں کی شمولیت کے ساتھ
بين الاقوامى -
دل کی دھڑکن رکنے کے بعد… سعودی نرس نے ٹریفک حادثے کا شکار شخص کی جان بچالی
سعودی دار الحکومت ریاض میں ایک مقامی نرس نے سڑک پر حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ...
بين الاقوامى