غزہ میں قحط کے اعلان پر سعودی عرب کی گہری تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارتِ خارجہ نے Food Security Phase Classification (آئی پی سی) کی رپورٹ اور غزہ میں با ضابطہ طور پر قحط کے اعلان کے بعد گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے نہتے شہریوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

ریاض نے موقف اختیار کیا کہ غزہ میں انسانی المیے کی شدت براہِ راست اس حقیقت کا نتیجہ ہے کہ اسرائیلی قبضے کے بار بار کے جرائم پر روک ٹوک اور جواب دہی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔ یہ صورت حال بین الاقوامی برادری کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ رہے گی، خصوصاً سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے لیے، جب تک وہ فوری مداخلت کرکے قحط کا خاتمہ نہیں کرتے اور اسرائیلی قبضے کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور جرائم کو نہیں روکتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size