ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان سے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر یورپی ملکوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ایران کے حق میں ہو گا۔ یہ بات چیت شنگھائی کانفرنس کی سائڈ لائنز میں ہونے والی ملاقات کےدوران کی گئی ہے۔
ایردوآن نے اس سلسلے میں انقرہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کی حمایت کا بھی یقین دلایا کہ ترکیہ ان ایشوز کے سلسلے میں ایران کی حمایت کرے گا۔ یہ بات ترک ایوان صدر نے گذشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔
دونوں رہنماوں کے درمیان یہ تبادلہ خیال شنگھائی کانفرنس آرگنائزیشن کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ہوا ہے۔ دونوں صدور شنگھائی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین گئے ہوئے ہیں۔
جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوآن نے توانائی و دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی صدر مسعود پیزشکیان سے بات چیت کی ہے۔ تاکہ دونوں ملکوں کو فائدہ ہو سکے۔