سعودی عرب میں نایاب چاند گرہن کے دلکش مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

العربیہ کو موصول ہونے والی خصوصی تصاویر میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چاند گرہن کے ابتدائی مناظر سامنے آئے ہیں۔

ان مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عسیر کے آسمان پر چاند سرخی مائل دکھائی دیا۔

گذشتہ شب دنیا بھر میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا گیا جو سعودی عرب، ایشیا اور افریقہ سمیت آسٹریلیا اور یورپ کے بعض حصوں میں پوری طرح دیکھا گیا۔ یہ منظر تقریباً 83 منٹ تک جاری رہا، جو حالیہ برسوں میں سب سے طویل مکمل چاند گرہنوں میں شمار ہوتا ہے۔

دمام کے آسمان پر بھی چاند گرہن کے مناظر دیکھے گئے۔

اس موقع پر جامعہ الملک فیصل کی ماہر موسمیات معاون پروفیسر ڈاکٹر افنان الملحم نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے گفتگو میں بتایا کہ چاند آج رات مکمل طور پر زمین کے سائے میں داخل ہوا، جس سے وہ سرخی مائل نحاسی رنگ میں ڈھل گیا جسے "خونی چاند" کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منظر مملکت میں 2018 ءکے بعد پہلی مرتبہ اتنی وضاحت کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں