وزیر بننے کا اولین مقصد 'فلسطینی قیدیوں' کی زندگیاں خراب کرنا ہے: بن گویر کا اعلان

عدالتی فیصلے سے جیلوں کی حالت نہیں بدلیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ کے فلسطینی اسیران کو اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں معیاری خوراک سے محروم رکھنے کے خلاف اعلیٰ عدالت کا حکم بھی وزیر برائے سلامتی امور بن گویر کی تنقید کے نشانے پر آگیا ہے۔ انتہا پسند یہودیوں کی نمائندگی کرنے والے ایتمار بین گویر نے عدالتی فیصلے کی بھی مذمت کرنا شروع کر دی۔

یروشلم میں چھ اسرائیلیوں کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف پریس کانفرنس کے دوران بین گویر نے اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو جیلوں میں مناسب، غذائیت سے بھر پور اور معیاری خوراک دی جائے۔

داخلی امور کے وزیر بین گویر نے کہا سپریم کورٹ نے ابھی کل ہی دہشت گردوں اور قاتلوں کو مزید آسانیاں اور سہولتیں دینے کے لیے کہا ہے۔

لیکن میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ کم از کم ہماری نگرانی میں تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ فلسطینی قیدیوں کی حالت وہی رہے گی جو ہے۔

اس سے پہلے اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اسی طرح کا رد عمل سپریم کورٹ کے فیصلے پر دیا اور کہا ہم کبھی بھی دشمنوں کی زندگی آسان نہیں ہونے دیں گے۔ جج بھی اس جنگ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے اسرائیلی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی خوراک کے حق میں یہ فیصلہ ایک انسانی حقوق گروپ کی درخواست پر دیا ہے۔ عدالت نے ان کی جیلوں میں زندگی کو بہتر بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

مگر یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی ریاست اپنی طے شدہ پالیسی کے تحت غزہ کی جنگ کے دوران لگ بھگ چار سو فلسطینیوں کو بھوک اور قحط سے مار چکی ہے۔ باوجودیکہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی بہت ساری تنظیمیں بھی اسرائیلی ریاست سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے بار بار مطالبے کر رہی ہیں۔

بن گویر نے زور دییتے ہوئے کہا اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ راشن کو کم کرنا ایک رکاوٹ کا کام کرتا ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی جانچ دیگر معیارات کے علاوہ قیدیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے بھی کی جاتی ہے۔

دوسری جانب بین گویر نے کہا جب سے میں نے داخلی سلامتی کے وزیر کی حیثیت سے اپنا کردار سنبھالا ہے، میں نے اپنے لیے اولین ہدف طے کیا ہے کہ جیلوں میں دہشت گردوں کے حالات کو خراب تر کرنا ہے۔

انہوں نے پچھلے سال ماہ جولائی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا تھا اپنے اولین ہدف کے مطابق یہ اقدام شین بیت کی داخلی سلامتی ایجنسی کے مشورے کے خلاف تھا۔

اسرائیلی ریاست کے وزیر انصاف یاریو لیون نے بھی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی مذمت کی۔ وزیر انصاف نے ٹیلی گرام چینل پر لکھا ' اسرائیلی قیدی غزہ کی سرنگوں میں بھوکے مر رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے ' ججوں کا ایک جوڑا' اسرائیلی ریاست سے مطالبہ کر رہا ہے کہ بدترین دہشت گردوں کو دی جانے والی خوراک کو بہتر بنایا جائے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں