ماسکو میں روسی عرب سربراہی اجلاس میں احمد الشرع اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے

زیادہ تر عرب ممالک نے اس اہم سیاسی اجلاس میں شرکت میں دل چسپی ظاہر کی ہے : روسی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس میں شامی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صدر احمد الشرع 15 اکتوبر کو ماسکو میں ہونے والے "روسی ۔ عرب" سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔

آج بدھ کے روز سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے "جیسا کہ گزشتہ روز روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک اور شامی وزیر خارجہ اسعد الشيباني کی دمشق میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا، شام آئندہ روسی۔عرب سربراہی اجلاس میں شریک ہو گا اور وفد کی قیادت شام کے صدر کریں گے۔"

یہ اپنی نوعیت کی پہلی "روسی ۔ عرب" سربراہی کانفرنس ہو گی جو 15 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے عرب ممالک کے نمائندے، نیز مشرقی افریقا کے وہ ممالک جو عرب لیگ کے رکن ہیں شریک ہوں گے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ روس نے شام کی نئی حکومت کو با ضابطہ طور پر اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیشتر عرب ممالک نے اس اہم سیاسی اجلاس میں شرکت میں دل چسپی ظاہر کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size