بشارالاسد کے بعد شام کے درسی نصاب سے بھی ان کا نام بھی خارج
درسی نصاب سے بعث پارٹی کی چھاپ ختم کرنے کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے نئی نصابی پالیسی پر عمل درآمد شروع
بشار الاسد رجیم کے خاتمے کے بعد شام میں نئے تعلیمی سال کی تیاری جاری ہے۔ اس سلسلے میں وزارت اعلیٰ تعلیم نے نصاب میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
وزارت تعلیم نے 2025/2026 ءکے لیے منظور شدہ نصاب کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تاریخ، جغرافیہ، اسلامیات اور سوشل سائنسز میں بشار الاسد اور اس کے نظام سے متعلق تمام حوالہ جات اور علامات کو ہٹا دیا جائےگا۔
اس فیصلے کے مطابق جنوری میں جاری شدہ اس ہدایت پر بھی عمل جاری رہے گا جس کے تحت قومی تربیت کا مضمون مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔
یہ اقدامات ایک وسیع تر عمل کا حصہ ہیں جس میں شام کے نصاب سے بعث پارٹی اور اس کا سابقہ نظام خارج کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں وزارت تعلیم نے قومی تربیت کے مضمون کو ختم کرتے ہوئے اس کے نمبروں کو تاریخ اور جغرافیہ میں مساوی طور پر تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ ثانوی سطح پر اس کے نمبروں کو ہی ختم کر دیا گیا تھا۔
وزارت تعلیم نے نصاب میں شامی انقلاب کے پرچم کو سرکاری طور پر شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نصاب میں ترمیم کا عمل بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے فوراً بعد دسمبر میں شروع ہوا، جس کے تحت پرانے دور کی تصاویر، نعرے اور مواد بھی حذف کر دیا گیا جو سابقہ نظام کی عکاسی کرتے تھے۔
-
دو بحری جہاز غزہ کے امدادی قافلے میں شامل ہونے کے لیے یونان سے روانہ
اے ایف پی کے صحافیوں نے دیکھا کہ دو بحری جہاز اتوار کی شام یونانی جزیرے سیروس سے ...
بين الاقوامى -
کے ایس ریلیف کی طرف سے بنگلہ دیش، یمن اور لبنان میں عالمی انسانی امداد
امدادی تنظیم نے تین بڑے اقدامات شروع کیے ہیں
مشرق وسطی -
یمن میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک شدہ 31 صحافیوں کی نماز جنازہ: سینکڑوں افراد شریک
یمن میں منگل کے روز سینکڑوں افراد نے 31 مقامی صحافیوں کی آخری رسومات میں شرکت کی ...
بين الاقوامى