فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک امن کے راستے پر گامزن: سعودی عرب کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور پرتگال کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ اعلان نیویارک میں دو ریاستی حل کے اتحاد کے کانفرنس سے قبل سامنے آیا۔ سعودی عرب نے اسے دوست ممالک کی جانب سے امن کی راہ میں سنجیدہ عزم قرار دیا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

مملکت نے توقع ظاہر کی کہ مزید ممالک بھی فلسطین کو تسلیم کریں گے تاکہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور فلسطینی اتھارٹی کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ اپنی قوم کے مستقبل کو امن، استحکام اور خوشحالی کی جانب لے جائے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر فارسن آغابکیان نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے یہ مسلسل اعلانات فلسطینی عوام کا حق اور سفارت کاری کی جیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ اعتراف ہماری ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرتا ہے اور قابض اسرائیل کو ایک طاقتور پیغام دیتا ہے کہ دو ریاستی حل ہی امن کا راستہ ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا فیصلہ اپنی نوعیت میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ فلسطین کے قانونی موقف کو مضبوط بناتا ہے۔ آغابکیان نے واضح کیا کہ "ہماری اولین ترجیح غزہ میں بھوک اور جنگ کو روکنا ہے اور اب وقت ہے کہ سب اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ ریاستِ فلسطین وجود میں آرہی ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں