فلسطینی و اردنی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست بدھ کے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کھلنے والی اردنی راہداری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے جا رہی ہے۔
اس بارے میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ کسی نے اس پر کوئی تبصرہ کیا ہے کیونکہ منگل کے روز اسرائیل میں تعطیل عام ہے۔
فلسطینی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین جو بارڈر کراسنگ اور راہداریوں کے امور کو دیکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ وہ الکرامہ راہداری کو کل یعنی بدھ کے روز سے بند کر رہا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ اسے دوبارہ کب کھولا جائے گا۔
فلسطینی جنرل اتھارٹی کے سربراہ نوزمی مہنی نے یہ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی راہداری کو دونوں طرف سے بند کرے گا۔
یہ راہداری وادی اردن میں ہے اور مغربی کنارے کے لیے واحد بین الاقوامی 'گیٹ وے' ہے۔ جسے مغربی کنارے کے فلسطینی بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس راہداری کو استعمال کرتے ہوئے مغربی کنارے سے اردن جاتے ہوئے فلسطینیوں کو اسرائیل کے ان زیر قبضہ علاقوں سے نہیں گزرنا پڑتا جو اسرائیل نے 1967 سے قبضے میں لے رکھے ہیں۔
اردن کی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے بھی بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ راہداری جسے شاہ حسین برج کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اسے بھی بند کر دیا جا چکا ہے اور یہ کارگو ٹریفک کے لیے تا اطلاع ثانی بند رہے گی۔
اس راہداری کو بند کرنے کا فیصلہ فرانس اور دیگر ملکوں کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے اور ایک طرح سے اسرائیل نے مغربی کنارے کے بارے میں اپنے آئندہ کے مذموم عزائم کا اظہار کیا ہے۔
-
غزہ کی سرنگوں سے نیو یارک کی کھڑکی تک
نیتن یاہو اپنی آنکھوں کو جاگے ہونے کے باوجود بھی مسلتے ہوئے کھولنے کی کوشش کر رہا ...
سیاست -
غزہ میں مکمل نسل کشی ہو رہی ہے جس کے مرتکب نیتن یاہو ہیں : اردوآن
ترک صدر کے مطابق غزہ میں 1.25 لاکھ سے زیادہ زخمی ہیں
بين الاقوامى -
غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن خاتمے کے چند دن باقی
آپریشن کے اوقات کو منظم کرنے کی تکنیکی اور انجینئرنگ کوششیں اب مؤثر نہیں رہیں
مشرق وسطی