اپنے وطن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں: خادم حرمین شریفین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "قومی دن کی مناسبت سے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے پیارے وطن میں شریعتِ اسلامی اور عدل پر قائم وحدتِ قومی اور نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں"۔

سعودی عرب قیادت اور عوام اپنا 95واں ’قومی دن‘ "عزنا بطبعنا" کے نعرے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ یہ دن ایک تاریخی واقعے کی یاد تازہ کرتا ہے، جب بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود نے شاہی فرمان کے ذریعے تمام خطوں کو متحد کر کے مملکتِ سعودی عرب کے قیام کا اعلان کیا اور 23 ستمبر 1932ء کو اس دن کو جشنِ قومی کے طور پر منتخب کیا۔

مملکت اپنے 95ویں قومی دن پر ترقی و تعمیر کی نئی داستان رقم کر رہی ہے۔ پائیدار ترقی کے راستے پر ثابت قدمی سے آگے بڑھتے ہوئے یہ سفر بانی شاہ عبدالعزیز کے ورثے سے جڑا ہے اور آج یہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد، وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں ایک بلند وژن سے آگے بڑھ رہا ہے۔

گذشتہ دہائیوں میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر نمایاں مقام قائم کیا ہے اور مختلف شعبوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنایا ہے۔ مملکت اقتصادی ترقی، سماجی تبدیلی اور جدید ترقیاتی منصوبوں میں ایک مثالی ماڈل بن چکی ہے، جو ان بنیادی اصولوں پر قائم ہے جو شاہ عبدالعزیز نے ایک راسخ العقیدہ ریاست کی بنیاد رکھتے ہوئے متعین کیے تھے، جس کا دستور قرآن و سنت اور پرچم کلمۂ توحید ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں