سعودی ولی عہد کی ہدایت پر ریاض کی سڑک سعودی مفتی اعظم کے نام سے منسوب

شیخ عبدالعزیز آلِ الشیخ کے حال ہی میں انتقال ہوا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ریاض کی ایک مرکزی سڑک کا نام سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آلِ الشیخ سے منسوب کر دیا جائے گا جو 23 ستمبر کو انتقال کر گئے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے منگل کو یہ ہدایت جاری کی گئی جو شیخ عبدالعزیز کی علمی حیثیت اور سعودی عرب، اسلام اور وسیع تر مسلم کمیونٹی کے لیے ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا، اسلامی فقہ کے مطالعے اور تعلیم کے لیے وقف کردہ ان کی زندگی، تفہیمِ اسلام کے بارے میں لوگوں کو ان کی فراہم کردہ رہنمائی اور اسلامی علوم اور تعلیم کے لیے انہوں نے جو اہم کردار ادا کیا ہے، یہ اعزاز اسی کا صلہ ہے۔

الشیخ کو جون 1999 میں مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی عالم یعنی مفتی اعظم مقرر کیا گیا۔ اس عہدے پر انہوں نے شریعت کی تشریح کی اور قانونی اور معاشرتی معاملات پر فتاویٰ جاری کیے۔

ان کی قیادت میں روایتی اسلامی تعلم کو جدید ریاستی ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا اور ابھرتے ہوئے قانونی اور مالی مسائل کے حل کے لیے شرعی اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے فتاویٰ مرتب کیے گئے تھے اس لیے ان کے انتقال کو سعودی عرب میں مذہبی اسٹیبلشمنٹ کے لیے ایک باب کا اختتام قرار دیا گیا۔

انہوں نے چیئرمین سینئر علماء کونسل، جنرل پریزیڈنسی آف سکالرلی ریسرچ اینڈ افتاء کے صدر اور چیئرمین سپریم کونسل، رابطہ عالمی اسلامی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں