غزہ شہر سے تقریباً نو لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کو کہا ہے کہ غزہ شہر میں فوج کی جارحیت سے اب تک تقریباً 900,000 فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔
کاٹز نے یروشلم میں ایک تقریر میں کہا، "غزہ پر قبضے کے فیصلے، کثیر المنزلہ عمارات کے انہدام اور شہر میں اسرائیلی دفاعی افواج کی کارروائیوں کی شدت تقریباً 900,000 باشندوں کی جنوب کی جانب نقلِ مکانی کا باعث بنی جس سے حماس اور اس کی حمایت کرنے والے ممالک پر شدید دباؤ پیدا ہوا۔"
اگست کے آخر میں فوجی حملے کے آغاز سے پہلے اقوامِ متحدہ نے اندازہ لگایا تھا کہ غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے شہری مرکز غزہ اور اس کے گرد و نواح میں تقریباً دس لاکھ لوگ رہتے تھے۔
-
غزہ فلوٹیلا پر 21 زیرِ حراست ہسپانوی شہری اسرائیل چھوڑ دیں گے: سپین
سپین نے کہا ہے کہ غزہ کے امدادی فلوٹیلا پر زیرِ حراست 49 شہریوں میں سے 21 اتوار کو ...
بين الاقوامى -
غزہ جنگ کے خاتمے کی امیدیں: تل ابیب کے حصص اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
غزہ میں دو سال پرانی جنگ ختم کرنے اور بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے ...
مشرق وسطی -
شرم الشیخ مذاکرات کے جلو میں غزہ کے مہاجرین کے لیے بڑا عارضی کیمپ قائم
مصر کے مشہور صحت افزا مقام شرم الشیخ میں بات چیت کے آغاز سے چند گھنٹے قبل مصر نے ...
مشرق وسطی