غزہ معاہدے پر دستخط ہونے تک 'تشدد میں کمی یا جنگ بندی' کی جائے: مصر کا اسرائیل پر زور

ٹرمپ معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کریں: السیسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعرات کو ثالثین پر زور دیا کہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہونے تک "اسرائیلیوں کو کشیدگی میں کمی یا جنگ بندی پر راضی کریں"۔

امریکی سفیروں سٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ ایک ملاقات میں اُنھوں نے کہا کہ غزہ میں پیش رفت "شاید معاہدے کی روح کے مطابق نہ ہو" جہاں جمعرات کو اسرائیلی حملے جاری تھے۔

دریں اثناء السیسی نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی اور انہیں مصر میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ بات مصری ایوانِ صدر نے ایک بیان میں کہی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مصری رہنما نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اصرار کیا کہ ٹرمپ اس پر عمل درآمد کی حمایت اور نگرانی کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں