عراق میں 13 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کا خصوصی ووٹنگ عمل شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

عراق میں آج اتوار کو فوجی، سکیورٹی اہلکار اور مقامی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لیے خصوصی ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ عمومی ووٹنگ کا عمل منگل کو ہوگا جس میں 21 ملین 404 ہزار 291 ووٹر حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ عراق میں چھٹی پارلیمانی نشستوں کے لیے سنہ2003ء کے بعد کا اہم انتخاب ہے۔

آج کے ووٹنگ عمل میں 1.3 ملین ووٹر شامل ہیں جو فوج اور سکیورٹی اداروں سے تعلق رکھتے ہیں اور 26 ہزار سے زائد ووٹر بے گھر افراد ہیں۔

سپریم الیکشن کمیشن کے مطابق فوج، پولیس، سکیورٹی ادارے، کرد پشمرگہ، حشد الشعبی اور بے گھر افراد آج صبح سے ووٹ ڈالے اور پولنگ کا عمل شام چھ بجے تک جاری رہے گا، جس کے بعد الیکٹرانک طور پر بیلٹ باکس بند ہو جائیں گے۔

کمیشن نے مزید بتایا کہ ووٹر ملک کے مختلف علاقوں میں 807 انتخابی مراکز اور 4501 ووٹنگ اسٹیشنز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

عراقی شہری ایک نئے پارلیمان کے انتخاب کے لیے پولنگ کر رہے ہیں، یہ ایک اہم چناؤ ہے۔ وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اور اس نظام کے لیے ایک آزمائش بھی ےجسے ملک کے نوجوان زیادہ تر صرف حکومتی اہلکاروں کو فائدہ پہنچانے والا نظام قرار دیتے ہیں۔

بیشتر عراقیوں کو شبہ ہے کہ سنہ2023ء کی اس پارلیمانی انتخابی عمل سے ملکی سیاست میں کوئی حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی، تاہم نوجوان امیدواروں کی تعداد میں اضافہ کچھ امید پیدا کرتا ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ 2005ء کے انتخابات کے بعد نوجوان امیدوار بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں، جو عراقی عوام کے لیے سیاسی پختگی کی علامت ہے۔

نئے نوجوان امیدواروں کی عمر عام طور پر بیس کی آخری دہائی سے لے کر تیس کی درمیانی دہائی تک ہے، جو موجودہ پارلیمان کے 55 سالہ اوسط عمر کے ساتھ شدید تضاد رکھتی ہے۔

کل ہفتے کی صبح سے انتخابی خاموشی نافذ ہے اور تمام تشہیری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابی خاموشی کے دوران کسی امیدوار یا جماعت کے حق میں تشہیر نہیں کی جائے گی۔ میڈیا سے بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران ووٹروں کو انتخاب میں حصہ لینے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ انتخابی عمل پر سکون اور توجہ مرکوز رہے۔

عراقی مشترکہ آپریشنز کے سربراہوں نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کرفیو یا ٹریفک کی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی اور تمام سڑکیں کھلی رہیں گی تاکہ ووٹروں کی آمد و رفت آسان ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں