قطر ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافرہ سے چرس اور شبو برآمد
قطر کے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی کسٹمز انتظامیہ نے ایک خاتون مسافر کے قبضے سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کرکے اسے ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کے مطابق مسافر خاتون کے پاس سے دو اعشاریہ آٹھ کلوگرام چرس اور نو سو گرام شبو برآمد ہوئی۔
أحبطت إدارة جمارك مطار حمد الدولي محاولة تهريب ٢.٨ كيلوجرام من مادة الحشيش المخدرة #جمارك_قطر pic.twitter.com/7GqirRj2Tt
— الهيئة العامة للجمارك (@Qatar_Customs) November 13, 2025
قطر کی جنرل کسٹمز اتھارٹی نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بتایا کہ تفتیش کے دوران ایک خاتون کسٹمز آفیسر کو مسافر خاتون کے روّیے پر شبہ ہوا جس پر اسے خصوصی آلات کے ذریعے چیک کیا گیا اور پھر حراست میں لے لیا گیا۔