اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے زور دے کر کہا ہے کہ حماس تنظیم کو "آسان یا مشکل طریقے سے" ہر صورت مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا۔
اتوار کو کابینہ اجلاس کے آغاز میں نیتن یاہو نے کہا "غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کیا جائے گا، اور حماس کو یا آسان طریقے سے یا مشکل طریقے سے اسلحے سے محروم کر دیا جائے گا۔ مجھے کسی کی طرف سے مزید تاکید، ٹوئٹس یا لیکچر کی ضرورت نہیں ہے"۔
انھوں نے مزید کہا کہ “فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ہمارا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوا۔”
اس سے قبل اتوار کی صبح اسرائیلی وزیردفاع یسرائیل کاتز نے “ایکس” پر پوسٹ میں کہا کہ “اسرائیلی پالیسی بالکل واضح ہے… کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہو گی۔”
کاتس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ “غزہ کی پٹی میں تمام سرنگوں کو ایک ایک کر کے تباہ کیا جائے گا، اور حماس تنظیم کو ‘یلو لائن’ کے علاقوں میں اسرائیلی فوج غیر مسلح کرے گی، جبکہ غزہ کے پرانے علاقے میں یہ کام یا تو بین الاقوامی فورس کرے گی یا پھر اسرائیلی فوج خود انجام دے گی۔”
ہفتے کی شب وزیرِ خزانہ بتسلئیل سموٹریچ اور وزیرِ قومی سلامتی اِیتمار بن گویر نے ایسے کسی بھی بین الاقوامی اقدام کی مخالفت کی جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی کوشش کرے۔ دونوں نے نیتن یاہو پر بھی تنقید کی اور انھیں “خاموشی اور سیاسی ناکامی” کا ذمے دار ٹھہرایا۔
دریں اثنا امریکی انتظامیہ غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے جنوبی رفح کی سرنگوں میں پھنسے حماس کے جنگجوؤں کے مسئلے کے حل کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب تل ابیب اُس وقت تک انہیں نکلنے کی اجازت دینے سے انکاری ہے جب تک وہ ہتھیار ڈال کر خود کو حوالے نہ کریں۔
-
غزہ سے فلسطینیوں گروپ کی دوسرے ملک منتقلی متعلقہ ملک کی منظوری کےبعد کی گئی ہے: اسرائیل
جنوبی افریقہ جانے والے فلسطینیوں کو ایک تیسرے ملک کی حمایت حاصل تھی۔ اس امر کا ...
بين الاقوامى -
غزہ میں "دیوارِ برلن"... یلو لائن کے جنگ بندی کے لیے خطرہ بننے کے انتباہات
اسرائیل میں اِفشا ہونے والی حالیہ معلومات نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہروں کی ...
بين الاقوامى -
غزہ میں "دیوارِ برلن"... یلو لائن کے جنگ بندی کے لیے خطرہ بننے کے انتباہات
اسرائیل میں اِفشا ہونے والی حالیہ معلومات نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہروں کی ...
بين الاقوامى