شامی صدر نے سعودی ولی عہد کا تحفہ مسجد اموی میں نمائش کے لیے رکھ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے صدر احمد الشرع نے پیر کو سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے تحفے کو عوام کے سامنے مسجد اموی میں نمائش کے لیے پیش کر دیا۔ یاد رہے 8 دسمبر کو شام میں سابق صدر بشار الاسد کی معزولی کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔

بڑی تعداد میں موجود حامیوں کے حصار میں الشرع نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں کسوۃ الکعبہ تحفے میں دیا تھا۔

قرآنی آیت کی کشیدہ کاری والا یہ پارچہ اب نمائش کے لیے دِمشق کی اموی مسجد میں رکھا گیا ہے۔

نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے شامی صدر نے کہا کہ بیرونِ ملک انہوں نے اولین سرکاری دورہ فروری میں سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انہوں نے محمد بن سلمان سے ملاقات کے علاوہ عمرہ بھی ادا کیا۔

الشرع نے کہا، "(عمرہ کی ادائیگی سے) ہماری واپسی پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ہمیں تحفہ دیا - کسوۃ الکعبہ"۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے ترجیح دی کہ یہ پارچہ اموی مسجد میں رکھا جائے جو اقوام کو متحد کرنے اور مکہ سے سرزمینِ شام تک محبت و اخوت کے رشتوں کو وسعت دینے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ہم نے اس کے افتتاح کے لیے اپنی فتح کی سالگرہ کے بالکل ابتدائی لمحات کا انتخاب کیا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں