اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
اسرائیلی جنگی طیاروں نے فضائی حملوں کی ایک سلسلہ وار کارروائی انجام دی
اسرائیلی فوج نے پیر کی شام کہا کہ اس نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کی تنظیم سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ایک تربیتی کمپلیکس بھی شامل ہے ،جسے اس مسلح گروہ کی رضوان فورس استعمال کرتی ہے۔
فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس نے حزب اللہ کی فوجی تنصیبات اور ایک راکٹ فائرنگ کے مقام کو بھی نشانہ بنایا ہے۔یہ حملے اس واقعے کے تقریباً ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد کیے گئے ہیں ،جب اسرائیل اور لبنان نے ایک مشترکہ فوجی کمیٹی کو جو دونوں کے درمیان فائر بندی کی نگرانی کرتی ہے، اپنے اپنے شہری نمائندے بھیجے تھے۔
یہ قدم امریکا کے اُس کئی ماہ پرانے مطالبے کی طرف پیش رفت ہے کہ دونوں فریق اپنی بات چیت کو وسعت دیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے امن ایجنڈے کے مطابق ہو۔
اسرائیل اور لبنان نے 2024 میں امریکی ثالثی سے ایک جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زیادہ جاری رہنے والی لڑائی کو ختم کیا۔
اس کے بعد سے دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔
لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی علاقے میں متعدد مقامات پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے۔