برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد کے ساتھ رابطے میں آگئی ہیں۔ یہ بات ڈچز آف سسیکس کے ترجمان نے بدھ کے روز بتائی ہے۔
میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل جو مبینہ طور پر اپنی ٹانگ کے علاج کے سلسلے میں فلپائن کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی ٹانگ کٹنے کا خطرہ ہے ان سے میگھن مارکل کا رابطہ ہے۔ تاہم ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے کئی دنوں میں یہ رابطہ کرنا کافی مشکل رہا۔ اب ان کا اپنے والد سے رابطہ ہوگیا ہے۔
پچھلے ہفتے کے اواخر میں تھامس مارکل نے فلپائن کے ایک روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مرنے سے پہلے ایک بار دیکھ لیں۔
میگھن مارکل کے ترجمان نے اب کہا ہے کہ میگھن کا اپنے والد سے رابطہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب تھامس مارکل نے بھی ہسپتال میں موجودگی کے دوران رپورٹرز کے ذریعے اپنی بات چیت کو جاری رکھا ہوا ہے۔ تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ پچھلے ہفتے میگھن کا اپنے والد سے رابطہ ہو گیا تھا۔
اگرچہ فلپائنی اخبار کے رپورٹر کا دعویٰ ہے کہ تھامس مارکل کہتے ہیں کہ انہیں میگھن کی طرف سے ابھی کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے میگھن مارکل نے 2018 میں اپنے والد سے رابطہ منقطع کر لیا تھا۔ میگھن اور شہزادہ پیری 2020 میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے الگ ہو کر امریکہ چلے گئے تھے۔ بعد ازاں شاہی خاندان کے اندرونی اختلافات کی خبریں میڈیا میں آتی رہیں۔ اب ان خبروں میں قدرے ٹھہراؤ آگیا ہے۔