مراکش میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر سعودی رہنماؤں کی طرف سے تعزیت
آئندہ بھی برف باری اور شدید بارشوں کی پیش گوئی
سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کو تعزیت کے پیغامات بھیجے۔ مراکش میں حالیہ دنوں کے دوران ساحلی شہر صافی میں سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
افریقی ملک میں گذشتہ ہفتے کے آخر میں شدید بارش اور برفباری ہوئی اور حکام نے آئندہ دنوں میں اسی طرح کے حالات سے خبردار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے مراکش کے بادشاہ، ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور ملک کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔